منال خان کی بارات کا جوڑا کتنے لوگوں نے ملکر تیار کیا؟

حال ہی میں اداکار احسن محسن اکرام سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ منال خان کے عروسی جوڑے کی تیاری میں 55 لوگوں نے حصہ لیا۔

اداکارہ کی بارات کا جوڑا تیار کرنے والے ڈیزائنر انس ابرار نے اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں انکشاف کیا ہے کہ منال خان کے جوڑے کی تیاری میں 55 لوگوں کی محنت ہے۔

انہوں نے لباس کی تیاری کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہاں موجود لوگوں کو باریکی سے اس عروسی جوڑے پر کام کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انس ابرار کی اسٹوری کو منال خان نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنایا۔

اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ منال خان کے بارات کے جوڑے کی قیمت 6 لاکھ 45 ہزار ہے۔

The post منال خان کی بارات کا جوڑا کتنے لوگوں نے ملکر تیار کیا؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email