کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والوں کی شامت آگئی ، حکومت نے سخت اعلان کردیا

کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والوں کے متعلق حکومت نے سخت اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا کہنا ہے کہ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے والے افراد کے خلاف کاروائی کیلئیے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ایف آئی اے نے ان افراد کے خلاف  کارروائی کا دائرہ کار وسیع کر کے کریک  ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں مجرموں کی گرفتاریاں کی ہیں ، ان افراد کے ذریعے جعلی سرٹیفکیٹ بنوانے والے شہریوں کا ریکارڈ جمع کیا گیا ہے اور انہیں مزید تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے ، جس کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

این سی او سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی روک تھام کے لیے  سخت ترین سزا اور قانونی اقدامات کو عمل میں لایا جائے گا۔

The post کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والوں کی شامت آگئی ، حکومت نے سخت اعلان کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email