محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے عمر شریف کے علاج کیلئے رقم جاری کر دی گئی

محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے معروف آرٹسٹ عمر شریف کے علاج کے لئے رقم جاری کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے عمر شریف کے علاج کے لئے چار کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

 محکمہ خزانہ سندھ نے عمر شریف کے لئے ایئر ایمبولینس کا بندوبست بھی کر دیا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ عمرشریف صاحب کے علاج کے لئے سندھ حکومت نے چار کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں ، پروردگار عمر شریف صاحب کو جلد از جلد صحت کاملہ عطا کرے۔

دوسری جانب کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے اس سلسلے میں یقین دہانی کرائی ہے کہ وفاقی حکومت ویزے کے حصول میں عمر شریف کی مدد کرے گی۔

عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر شریف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف ائیر ایمبولینس کے ذریعے امریکی دارالحکومت واشنگٹن جائیں گے۔

جواد عمر شریف کا کہنا تھا کہ وہ امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن کے بھی شکرگزار ہیں، جو والد کی صحت کے بارے میں فکر مند ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے عمرشریف کے ویزہ سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

شہباز گل نے  بتایا کہ عمرشریف کے ویزہ کوائف ان کے خاندان کے تعاون سے بھجوائے ہیں، بہت جلد عمر شریف صاحب کو ویزہ جاری ہو جائے گا۔

اداکار عمر شریف کے ویزہ کے معاملے  پر شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم آفس نے عمر شریف کے ویزہ کے کوائف متعلقہ سفارتخانے کو بجھوا دیئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم آفس عمر شریف کے خاندان سے مسلسل رابطے میں ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمر شریف کی صحت کے حوالے سے حکومت ہر ممکن تعاون کررہی ہے، عمر شریف کے ویزہ پراسس میں بھی ہر ممکن تعاون کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کامیڈین عمر شریف کی حالت بدستور خراب ہے، ڈاکٹروں کے مطابق عمر شریف کے دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے۔

 

The post محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے عمر شریف کے علاج کیلئے رقم جاری کر دی گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email