قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلادیش کا ٹور کرنے کے لئے تیار

پاکستان کرکٹ ٹیم 5 سال بعد بنگلادیش کا دورہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے  جاری  کردہ بیان میں کہا کہ  پاکستان کرکٹ ٹیم 5 سال بعد بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی  میچزبھی کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 نومبر دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری  ٹی ٹوئنٹی میچ 22 نومبر کو  ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30  نومبر کوچٹا گانگ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ4 سے 8 دسمبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے آخری بار 2015 میں بنگلادیش کا دورہ کیا تھا۔

The post قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلادیش کا ٹور کرنے کے لئے تیار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email