دبئی ایکسپو کے ذریعے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو اُجاگر کیا جائے گا ، میاں اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ دبئی ایکسپو کے ذریعے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو بھر پور طریقے سے اُجاگر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت دبئی ایکسپو کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا جس میں دبئی ایکسپو میں شرکت کے انتظامات اور بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر ارفع اقبال نے دبئی ایکسپو میں پنجاب کی شرکت کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت نومبر میں دبئی ایکسپو میں صوبے کی ثقافتی اور تجارتی شوکیسنگ کرے گی ، تمام محکمے دبئی ایکسپو میں شرکت کے لیے اپنے انتظامات کو جلد حتمی شکل دیں ، دبئی ایکسپو میں سرمایہ کاری کانفرنس، سیمینارز، پینل ڈسکشنز اور دیگر ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، خزانہ،صنعت و تجارت، اطلاعات و ثقافت کے سیکرٹریز کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

The post دبئی ایکسپو کے ذریعے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو اُجاگر کیا جائے گا ، میاں اسلم اقبال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email