اپنے جوانوں کو کسی بھی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ترجمان اسلام آباد پولیس

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے جوانوں کو کسی بھی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ رات فائرنگ سے زخمی پولیس جوان مصور کا علاجِ معالجہ پمز ہسپتال میں جاری ہے، پولیس جوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد سمیت تمام سینئر افسران نے پمز کا دورہ کیا اور زخمی جوان کی عیادت کی ہے، آئی جی اسلام آباد نے زخمی جوان کے بہترین علاجِ معالجہ کے لئے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم سے بات کی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق میڈیکل ٹیم زخمی جوان کا بہترین علاج کررہی ہے جو جوان کی جلد سرجری کرے گی، پولیس افسران میڈیکل ٹیم سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس جوان ہمارے ڈیپارٹمنٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں، پولیس اپنے جوانوں کو کسی بھی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

The post اپنے جوانوں کو کسی بھی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ترجمان اسلام آباد پولیس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email