وسیب کے عوام نے ثابت کیا کہ وہ آج بھی شہید بھٹو کے ساتھ ہیں، سابق صدر

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وسیب کی عوام نے ثابت کیا کہ وہ آج بھی شہید بھٹو کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کرنے پر وسیب کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی عہدیداروں اور جیالوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جیالو خوش رہو، آباد رہو اور سلامت رہو۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں چاروں صوبوں میں حکومت ہوگی، وسیب کی عوام نے ثابت کیا کہ وہ آج بھی شہید بھٹو کے ساتھ ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ وسیب کے عوام کی مشکلات ختم کرنا ہمارا منشور ہے، برطرف کیئے گئے ملازمین اطمینان رکھیں ان کی دوبارہ بحالی بلاول بھٹو کا مشن ہے۔

The post وسیب کے عوام نے ثابت کیا کہ وہ آج بھی شہید بھٹو کے ساتھ ہیں، سابق صدر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email