بارش کے بعد احمد فراز کا شعر”یونہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آتا ہے” ،فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بارش کے بعد احمد فراز کا شعر “یونہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آتا ہے” اور شوباز شریف یاد آتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بہترین حکومتی انتظامات اور کام کے جذبے نے شدید بارش میں بھی لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک رواں رکھی، عثمان بزدار کے انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک منصوبے نے عوام کو سہولیات دیں۔

فیاض الحسن چوہان  چوہان کا کہنا تھا کہ لارنس روڈ کے بعد کشمیر روڈ، شیرانوالہ گیٹ، وارث روڈ پر بھی انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک بنائے جا رہے ہیں، ریلوے اسٹیشن، کریم پارک اور دیگر علاقوں میں واٹر سٹوریج ٹینکوں سے بارشی پانی کے نکاس میں آسانی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج شوباز شریف ہوتے تو سڑکوں پر جل تھل ہوتی، اور وہ لمبے بوٹ پہن کر اداکاری کرتے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ  330 ملی لیٹر بارش کے باوجود لاہور کی سڑکیں بارش کے فوراً بعد صاف ہو گئیں، مزید10زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینک تعمیر ہونے سے سیوریج کے مسائل مزید کم ہو جائیں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھاکہ  دور رس منصوبہ بندی سے کیا گیا کام ہی ایک حکومت کی نیک نیتی کا ثبوت ہے،ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں سے شریف خاندان نے صرف عوام کا وقت اور پیسہ ضائع کیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان  کا کہنا تھا کہ اداروں کو جدید مشینری اور افرادی قوت سے لیس کرنے کی بجائے نئی کمپنیاں بناتے رہے،آج بھی ن لیگی امیدوار بریانی کی پلیٹوں سے عوام کا ووٹ لینے کے چکروں میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضمنی، جنرل، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر انتخابات کی طرح کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات بھی پی ٹی آئی جیتے گی۔

فیاض الحسن چوہان  کا کہنا تھا کہ باشعور عوام اب بریانی اور بوتلوں کی بجائے عوامی خدمت کے جذبے کو ووٹ دے گی۔

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان تحریک انصاف ہر محاذ پر اپوزیشن کو اپنی بہترین پرفارمنس سے شکست دے گی۔

The post بارش کے بعد احمد فراز کا شعر”یونہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آتا ہے” ،فیاض الحسن چوہان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email