نام نہاد جمہوری حکومت صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نام نہاد جمہوری حکومت صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں کے احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی آواز کو دبانے کے لیے قانون لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ وہ قانون ہے جو آج تک نہ کسی نے سنا نہ دیکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ قانون لانے کا مقصد صحافی اداروں کو معاشی طور پر کمزور کرنا ہے۔

شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں بہت سے صحافیوں کو رات کے اندھیرے میں اٹھایا گیا تاکہ حق اور سچ کی آواز عوام تک نہ پہنچے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج بھی صحافیوں کو روکنے کے لیے یہاں پولیس کھڑی کی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو آئینی حق حاصل کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ نام نہاد جمہوری حکومت صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

The post نام نہاد جمہوری حکومت صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے، شاہد خاقان عباسی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email