مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں، عبدالحمید لون حریت رہنما

حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عبدالحمید لون نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ڈوزیئرز کو بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان نےڈوزیئرز میں کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال، جعلی مقابلوں، اجتماعی قبروں اور خواتین سے زیادتی کے ثبوت فراہم کیے۔

حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزارت خارجہ کی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، بھارتی مظالم پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی افسوس ناک ہے۔

عبدالحمید لون نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور تمام پولیٹیکل پارٹیاں مسئلہ کشمیر پر یکجا ہیں، مجھے پاکستان کی دیگر جماعتوں نے بھی یقین دلایا ہے کہ ہم مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے بھی کشمیر پر پیش رفت کو سراہا، راجہ ظفرالحق نے مسئلہ کشمیر پر منفی بیانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حریت رہنما عبدالحمید لون نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے دلوں پر منفی سیاست کرکے چھریاں نہ چلائی جائیں، حکومتِ پاکستان اور اپوزیشن جماعتیں مسئلہ کشمیر کو مل کر دنیا کے سامنے اجاگر کریں، پارلیمانی کشمیر کمیٹی کی کاوشیں بھی قابلِ تحسین ہیں۔

The post مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں، عبدالحمید لون حریت رہنما appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email