سمیع خان نے کنزیٰ ہاشمی کا کونسا راز بتا دیا؟

پاکستان کی معروف اداکارہ اداکار سمیع خان نے ساتھی اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کے بارے میں دو اہم باتیں مداحوں کو بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار سمیع خان نے کنزیٰ ہاشمی کے بارے میں دو ایسی باتیں بتا دی ہیں جو پہلے ان کے بارے میں مداحوں کو معلوم نہیں تھیں۔

اداکار سمیع خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک سوال جواب کا سیشن رکھا۔

سمیع خان نے کنزیٰ ہاشمی کا کونسا راز بتا دیا؟

انسٹاگرام پر اداکار کی جانب سے رکھے جانے والے سوال و جواب کے سیشن میں سمیع خان کے ایک مداح نے سوال کیا کہ صبور علی کے بارے میں کچھ بتائیں۔

مداح کے سوال کے جواب میں سمیع خان نے بتایا کہ صبور علی، کنزیٰ ہاشمی کی پکّی دوست ہے۔

جبکہ سمیع خان کے  ایک اور مداح نے اداکار سے کنزہ ہاشمی کی شخصیت کی کوئی بھی دلچسپ بات بتانے کو کہا۔

مداح کی جانب سے کیے جان ے والے سوال کے جواب سمیع خان نے لکھا کہ کنزیٰ ہاشمی بہت شرارتی ہیں۔

اس سے قبل اداکار کنزہ ہاشمی کی سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہو گئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کی جانب سے یہ تصاویر اور ویڈیو ان کی انسٹاگرام اسٹوریز پر لگائی گئی تھی۔

ان تصاویر میں اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کا خوبصورت انداز دیکھا گیا جس میں اداکارہ نے مرون رنگ کا روایتی جوڑا سیب تن کی ہوئی ہیں

اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کی کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئی جن میں ان کو دیگر پاکستانی اداکاراؤں کے ہمراہ دیکھا گیا۔

اس ویڈیو میں اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کے ہمراہ پاکستانی کی دیگر خوبصورت اداکارائیں موجود تھی جو ایک ساتھ ایک گروپ پکچر بنوارہی تھی۔

اس کے علاوہ بھی کچھ ویڈیوز ہیں جس میں اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کو اداکار احسن محسن اور منال خان کے ہمراہ دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ یہ تمام تصاویر اور ویڈیوز اداکارہ منال خان کی شادی کی تقریب کے موقع پر بنائی گئیں۔

واضح رہے کنزیٰ ہاشمی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

 کنزیٰ ہاشمی ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں انہوں نے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز 2014 میں کیا تھا اور اب تک متعدد ٹیلی ویژن اشتہارات اور سیریل میں بھی اپنے فن کا مظاہر کیا ہے۔

The post سمیع خان نے کنزیٰ ہاشمی کا کونسا راز بتا دیا؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email