عائزہ خان کامیابی کی دوڑ میں سب سے آگے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ عائزہ خان نے بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر 10 ملین رکھنے والی پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں۔
عائزہ خان 10ملین فالوورز والی پہلی پاکستانی اداکارہ

اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ فالوورز ہوگئے ہیں۔

عائزہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

علاوہ ازیں اداکارہ اپنی فیملی کے ہمراہ کئی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے اُن کے محبت بھرے پیغامات جاری کرتی ہیں جنہیں اُن کے فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

عائزہ خان انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے کی وجہ سے اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں نظر آتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

دوسری جانب انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست میں ایمن خان دوسرے نمبر پر ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 9 ملین ہے۔

واضح رہے کہ ایمن خان نے گزشتہ سال پاکستان شوبز انڈسٹری میں سب سے زیادہ انسٹا گرام فالوورز رکھنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

 

The post عائزہ خان کامیابی کی دوڑ میں سب سے آگے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email