زیتون کھانا کیوں ضروری ہے؟ نئی تحقیق

زیتوں سیاہ رنگت کا ہویا سبز دونوں کے فوائد بے شمار ہیں۔

مختلف کھانوں میں زیتون کا استعمال کیا جاتا ہے جو ناصرف کھانے کی لذت میں اضافہ کرتا ہے بلکہ اس کے انسانی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیاہ زیتون میں وٹامن اے کی بھرپور مقدارموجود ہوتی ہے۔ وٹامن اے آنکھوں کے لیے مفید ہے، اس سے بینائی کے مسائل بھی کافی حد تک درست ہوتے ہیں۔

سیاہ زیتون کے روزانہ چند دانے کھانے سے نا صرف بال چمکدار ہوتے ہیں بلکہ جلد پر موجود داغ دھبے بھی ختم ہو جاتے ہیں۔

زیتون جسمانی ورم میں کمی کے لیے درد کش ادویات کی طرح ہی کام کرتا ہے۔

ایک طبی ریسرچ کے مطابق کچھ کھانے کے چمچ زیتون کا تیل کسی درد کش دوا جتنا اثر رکھتا ہے اور یہ قدرتی علاج ہے جس کا کوئی نقصان نہیں۔

 سیاہ زیتون کے دانے درد ختم کرنے میں اتنے ہی مفید ہوتے ہیں جتنی ایک درد کش گولی اثر رکھتی ہے۔

زیتون  کولیسٹرول اور گلوکوز لیول کو موثر طریقے سے کم کرتا ہے، اسی لیے اسے ذیابیطس کے خلاف فائدہ مند مانا جاتا ہے ۔ خون کی شریانوں کے مسائل سے بھی بچاتا ہے۔

طبی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیاہ زیتون کا استعمال اعتدال سے کرنا چاہیئے، مختلف فوائد کے حصول اور وزن میں کمی کے لیے پانچ دانوں سے زیادہ مت کھائیں۔

زیتون کا تیل ناخن اور بالوں کو بڑھانے ، انہیں ملائم اور صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

جگر جسم کا ایک اہم جز ہے جو انسانی جسم میں ضروری عمل کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ جگر جسم کے اندرونی سسٹم کو صاف کردیتا ہے لیکن بعض اوقات ہمیں جگر کو بھی صاف کرنا پڑتا ہے جو زیتون کے تیل کی مدد سے ممکن ہوتا ہے۔

اچھے نتیجے کیلئے 2 چمچ زیتون کا تیل لے اور 3/1 حصہ لیموں کے جوس کا ڈالیں اور اسے  ملا کر پی جائیں۔

 

 

The post زیتون کھانا کیوں ضروری ہے؟ نئی تحقیق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email