بلدیاتی الیکشن کو سیکیورٹی دینے کیلئے تیار ہیں، معظم جاہ

آئی جی پولیس معظم جاہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کو سیکیورٹی دینے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ائی جی پولیس معظم جاہ نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک تمام مٹیرئیل مقررہ مقامات تک نہیں پہنچتے، تب تک ہماری زمے داری ہے۔

معظم جاہ کا کہنا تھا کہ پولیٹیکل ایجنٹس کے ساتھ بات کی ہے کسی کو شکایت نہیں ہے، : جب انتخابات کا اعلان ہوگا تو سیکیورٹی دیں گے کوئی مسلئہ نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا نوشہرہ میں پولیس نے کارروائی کی ہے جہاں چند لوگوں سے جعلی بیلٹ پیپرز برامد ہوئے ہیں، ملزمان کو موقعے پر ہیگرفتار کرلیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ آج ملک بھر کے 41 کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے،  41 کنٹونمنٹ بورڈز میں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 183 اورمسلم لیگ (ن) کے 144 جبکہ پاکستان  پیپلز پارٹی کے 113 امیدوار مدمقابل ہیں۔

یاد رہے کہ  پی ٹی آئی نے کراچی میں سب سے زیادہ 41 امیدوار میدان میں اتارے ہیں، کراچی میں پیپلز پارٹی 40، جماعت اسلامی 38 اور ایم کیو ایم کے 32 امیدوار ہیں۔

لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ میں 10، 10 وارڈز ہیں جبکہ 20 نشستوں پر 268 امیدوار مدمقابل ہیں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

The post بلدیاتی الیکشن کو سیکیورٹی دینے کیلئے تیار ہیں، معظم جاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email