مجھے الیکشن کمیشن کے ایلفی والے بیان پر بہت افسوس ہوا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ مجھے الیکشن کمیشن کے ایلفی والے بیان پر بہت افسوس ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ اگر پولنگ والے دن مہر پر ایلفی لگادی جائے، مہر کی ربڑ دانتوں سے توڑ دی جائے تو پولنگ رک جائے گی اور ووٹ کینسل ہوجائیں گے۔

 

واضح  رہے کہ آج ملک بھر کے 41 کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے،  41 کنٹونمنٹ بورڈز میں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 183 اورمسلم لیگ (ن) کے 144 جبکہ پاکستان  پیپلز پارٹی کے 113 امیدوار مدمقابل ہیں۔

یاد رہے کہ  پی ٹی آئی نے کراچی میں سب سے زیادہ 41 امیدوار میدان میں اتارے ہیں، کراچی میں پیپلز پارٹی 40، جماعت اسلامی 38 اور ایم کیو ایم کے 32 امیدوار ہیں۔

لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ میں 10، 10 وارڈز ہیں جبکہ 20 نشستوں پر 268 امیدوار مدمقابل ہیں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

The post مجھے الیکشن کمیشن کے ایلفی والے بیان پر بہت افسوس ہوا ہے، ڈاکٹر شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email