عوام کی خدمت خالی باتوں سے نہیں بلکہ عمل سے ہوتی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت خالی باتوں سے نہیں بلکہ عمل سے ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خدمت، دیانت اور شفافیت کے سامنے منفی سیاست کی کوئی وقعت نہیں، ہم نے 3 برس میں نہ دعوے کیے اور نہ نعرے لگائے بلکہ صرف کام پر فوکس کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حقیقی ترقی کا سفر شروع کیا ہے، یہ سفر جاری و ساری رہے گا، ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والے عوام سے دشمنی کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ان عناصر نے اپنے دور میں عوام کے وسائل کو بے دردی سے ضائع کیا، سابق دور میں عوام کے نہیں صرف حکمرانوں کے حالات بدلے، ماضی میں دانستہ طور پر بعض علاقوں کو نظر انداز کیا گیا، ہماری حکومت نے یکساں ترقی کا وژن دیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  ملک میں عدم استحکام کی کوشش کرنے والے پی ڈی ایم خود انتشار کا شکار ہو چکی ہے، اپوزیشن جماعتوں نے حساس معاملات پر بھی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی، تنقید برائے تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، الزامات لگانے والے پیچھے رہ چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔

The post عوام کی خدمت خالی باتوں سے نہیں بلکہ عمل سے ہوتی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email