9 لاکھ بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، شاہ محمود قریشی

 وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 9 لاکھ بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج ہم مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے ڈوزیر میڈیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں ، ڈوزئیر میں بھارتی چہرہ بے نقاب کیا جائےگا.

 شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس ڈوزئیر میں  انسانی حقوق کی 32   تنظیموں کی رپورٹس ہیں،  پاکستان کی رپورٹس صرف 14 ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم لوگوں کو پھنسایا جاتا ہے اور ان نے گھروں میں اسلحہ رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پہ اسی لیے ڈوزئیر بنایا ہے، ڈوزیئر میں فالس فلیگ آپریشن اور جعلی مقابلوں کے بارے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کا یکم ستمبر کو جب انتقال ہوا تو ان کے گھر کا محاصرہ کیا گیا تھا، ان کی وصیت کو بالائے تاک رکھتے ہوئے انہیں رات کی تاریکی میں دفن کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  انہیں کفن اور دفن کے بنیادی حق سے محروم کیا گیا، ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو جنازے میں شرکت سے محروم رکھا گیا تھا۔

  مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ہم نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت سرکار کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بین الاقوامی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  انسانیت کو اس انداز میں پامال کرنا انتہائی نامناسب ہے اس لیے ہم نے آج یہ ڈوزیر سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پہلے چیپٹر میں جنگی جرائم کا تذکرہ ہے ، دوسرے چیپٹر میں فالس فلیگ آپریشنز کا ذکر ہے جبکہ تیسرے باب میں سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشششوں کا ذکر ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ آج ہندوستان کے اندر ایک طبقہ دہلی سرکار کی کشمیر پالیسی کے خلاف کھل کر بول رہا ہے، ہندوستان کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ہم اس ڈوزیر کو تمام مشنز اور ہر فورم پر بھجوائیں گے۔

  مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس ڈوزیر کے ذریعے پوری معلومات اور اصل حقائق تمام دنیا تک پہنچائیں گے، یہ ڈوزیر سید علی گیلانی صاحب کو خراج عقیدت ہے کیونکہ ان کی تمام زندگی اسی جدوجہد میں گزری ہے۔

The post 9 لاکھ بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، شاہ محمود قریشی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email