تحریک انصاف کے تین سالہ ڈاکوں کے حساب کا وقت ہے، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے تین سالہ ڈاکوں کے حساب کا وقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام آدمی کے فہم پر کوئی شک نہیں ہے، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی بنائی چیزیں بڑی محنت سے خراب کی ہیں، یہ نئی چیزیں تو بنا نہیں سکے آج عوام کو ریفرنڈم کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجلی کے یونٹ میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے، کنٹونمنٹ کے الیکشن گراس روٹ پر ہوتے ہیں، جو حکومت کوڑا نہ اٹھا سکے اس کو ووٹ نہیں ملتے، پورے پنجاب میں اب جھگڑے ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے تین سالہ ڈاکوں کے حساب کا وقت ہے، آج جو بھی زیادتی کرے گا وہ بھرے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج موسم اچھا نہیں تھا، پانی کی وجہ سے لوگ نہیں نکل پائے، الیکشن کمیشن ٹائم ایک گھنٹہ بڑھا دیں، ہم الیکشن کمیشن کو دھمکیاں نہیں دیتے، تحریک انصاف اپنی ذہنیت کو آگ لگائے، عمران خان کی سوچ کو آگ لگانی چاہیے، اس سے پہلے اتنی گہما گہمی نہیں دیکھی، ایک گھنٹہ ٹائم بڑھانا بہت ضروری ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہم نے ہر طرح کی دھاندلی کا بندوست کیا ہے، بلاول بھٹو دعوے کرنے سے پہلے اپنے حالات دیکھ لیں، پہلے وارڈوں میں اپنے بندے پورے کر لیں، ہماری حکومت میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی گئی اور اب عمران خان کی حکومت نے اس کو مینٹیننس کرنا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے مزید کہا ہے کہ والٹن روڈ کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے، عوام کے پاس ووٹ کی طاقت ہے اس سے جواب دیں گے،ابھی تک ادارے بحال نہیں ہوئے، جو جیت کر جاتے ہیں ان کا حق ہے ان کو فنڈز اور اختیارات ملنے چاہیے ورنہ ہم حق چھین لیں گے۔

The post تحریک انصاف کے تین سالہ ڈاکوں کے حساب کا وقت ہے، عظمیٰ بخاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email