عوام آج بھی پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے، عثمان بزدار

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ عوام آج بھی وزیراعظم عمران خان کے وژن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے  بلے پر پہٹھپہ لگا کر پاکستان تحریک انصاف کےامیدواروں کو کامیاب بنائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں عثمان بزدار نے لکھا کہ ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشنز میں حصہ لینے والے پاکستان تحریک انصاف کےامیدواروں کی کامیابی کیلئے پرامید اور دعاگو ہوں۔

یاد رہے کہ آج ملک بھر کے 41 کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے،  41 کنٹونمنٹ بورڈز میں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 183 اورمسلم لیگ (ن) کے 144 جبکہ پاکستان  پیپلز پارٹی کے 113 امیدوار مدمقابل ہیں۔

یاد رہے کہ  پی ٹی آئی نے کراچی میں سب سے زیادہ 41 امیدوار میدان میں اتارے ہیں، کراچی میں پیپلز پارٹی 40، جماعت اسلامی 38 اور ایم کیو ایم کے 32 امیدوار ہیں۔

لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ میں 10، 10 وارڈز ہیں جبکہ 20 نشستوں پر 268 امیدوار مدمقابل ہیں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

The post عوام آج بھی پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email