جمہوریت کے سب سے بڑے دعویدار بھارت کا چہرہ بےنقاب کرنا چاہیے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کےسب سے بڑے دعویدار بھارت کا چہرہ بےنقاب کرنا چاہیے۔

تفصئیہلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا دوسرا رخ دنیا کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی بربریت کے خلاف ڈوزیئر تیار کیا ہے، 131 صفحات پر مشتمل ڈوزیئر میں بھارتی مظالم کو بےنقاب کیا ہے، ڈوزیئر میں ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا ذکر کیا گیا ہے، ڈوزیئر میں سلامتی کونسل کی قراردادوں کو پامال کرنے کا بھی ذکر ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈوزیئر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی 15 آڈیوز موجود ہیں، انٹرنیشنل میڈیا کی مرتب کی گئی 10 ویڈیوز ڈوزیئر میں موجود ہیں، ڈوزیئر میں ماورائےعدالت قتل، پیلٹ گن اور زیادتی کیسز کا بھی ذکر ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد بچے بھارتی ظلم وبربریت سے یتیم ہوئے، بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں، بھارتی پالیسیوں سے کشمیری نالاں اور مشتعل ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں اور مبصرین کو جانے کی اجازت نہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کے حقائق سامنے نہیں لاتا، جمہوریت کے سب سے بڑے دعویدار بھارت کا چہرہ بےنقاب کرنا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کے انتقال پر بھارت نے گھر جانے والے راستے بند کیے، سید علی گیلانی کے اہلخانہ کو جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا ہے کہ بھارت نے سید علی گیلانی کو کفن اور دفن کے حق سے بھی محروم کیا، بھارت نے سید علی گیلانی کی رات کی تاریکی میں تدفین کی ہے۔

The post جمہوریت کے سب سے بڑے دعویدار بھارت کا چہرہ بےنقاب کرنا چاہیے، وزیر خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email