سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافروں کا کورونا مثبت آگیا

سعودی عرب کے شہر جدہ سے کراچی آنے والے 9 مسافروں کا کورونا مثبت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسافر سعودی ایئر کی پرواز SV700 کے ذریعے جدہ سے کراچی ایئرپورٹ ہر پہنچے ہیں، مسافروں کے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر ریپڈ ٹیسٹ کیے تو کورونا مثبت آیا۔

ذرائع کے مطابق مسافروں کو قطر گورنمنٹ اسپتال میں قرنطینہ کے لیے بھیج دیا گیا ہے، دو دن کے دوران بیرون ملک سے کراچی آنے والے 38 مسافروں کا کورونا مثبت آیا ہے۔

The post سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافروں کا کورونا مثبت آگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email