الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال دنیا کے بڑے ملکوں میں ہوتا ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال دنیا کے بڑے ملکوں میں ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت آئی ٹی، سائنس وٹیکنالوجی ای وی ایم پر کام کررہی ہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ تنقید وہ کررہے ہیں جو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کررہے تھے، وہ لوگ باتیں کررہے ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ پر حملے کیے، لوگ چاہتے ہیں انتخابات صاف اور شفاف ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی بات آئے تو کہتےہیں ایلفی ڈال دی جائے گی، پولنگ کے دوران کوئی مہر لے جائے تو ووٹنگ نہیں رک جائے گی؟ دھاندلی کی پیداوار کہتے ہیں وزیراعظم ہاؤس دھاندلی کا گڑھ بنا دیا، سپریم کورٹ کے حکم پر نئی فہرستیں تیار کی گئی ہیں۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال دنیا کے بڑے ملکوں میں ہوتا ہے، الیکشن کمیشن پریس ریلیز میڈیا کو پہلے اور حکومت کو بعد میں ملتی ہے، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا ہے اپوزیشن چوں چوں کا مربہ ہے، اصلاحات کیلئے کوئی تجویز نہیں دی، اپوزیشن دھاندلی کی پیداوار ہیں، کبھی شفاف طریقے سے نہیں آئے۔

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نےالیکشن میں ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے، انتخابی اصلاحات کر کے الیکشن کمیشن کی مدد کررہے ہیں، پرانی فہرستوں میں لاکھوں بوگس ووٹ درج تھے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنی استعداد پر ہی سوالات اٹھا دیئے ہیں، ٹھپہ مافیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراض کررہا ہے۔

The post الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال دنیا کے بڑے ملکوں میں ہوتا ہے، فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email