ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی کیوں اختیار کی، دو ماہ بعد بالآخر اداکارہ نے وجہ بتا ہی دی

رمضان میں نشر ہونے والے اپنے پہلے ہی ڈرامے سے مقبولیت حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی کے اعلان کے 2 ماہ بعد بالآخراس کی وجہ بھی بتادی ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمن سلیم نے گزشتہ روز ایک نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور گفتگو کے دوران اچانک اتنی شہرت کے باوجود شوبز سے کنارہ کشی کے اعلان کی وجہ بتائی۔

ایمن سلیم کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پرکا فی وائرل ہوگیا ہے۔

دوران انٹرویو ایمن سلیم نے اچانک شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی  کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال  پر وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ میرا تعلق کارپوریٹ سے ہے، اس لیے میں جب شوبز انڈسٹری میں آئی تو مکمل طور پر تیار نہیں تھی اور ہماری انڈسٹری باقی انڈسٹری سے کافی مختلف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے نیویارک میں انویسٹمنٹ بینکنگ کی پھر جاب بھی کی  تو اس انڈسٹری سے یہ شوبز انڈسٹری بالکل مختلف ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ انڈسٹری میں آئیں تو پہلے تو سمجھ نہیں آیا کہ یہ میں کرنا چاہتی ہوں یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی لیے میں نے شوبز سے بریک لیا کہ جائزہ لے سکوں کیا مجھے واقعی یہ کام کرنا ہے اور اگر ہاں تو پھر مستقل یہی کرنا ہوگا۔

واضح رہےکہ رواں سال جولائی میں اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر نے کا اعلان انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے کیا تھا۔

انہوں نے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مستقبل کے فیصلے سے بھی آگاہ کریں گی۔

انہوں نے اپنے پہلے ہی ڈرامے میں بے حد مقبولیت کے بعد اچانک اداکاری سے کنارہ کشی کے فیصلے کی اس وقت کوئی وجہ نہیں بتائی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

یاد رہے کہ پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی اور رشتے میں پاکستان کی سابق پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھانجی، ایمن سلیم نے رواں برس اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

The post ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی کیوں اختیار کی، دو ماہ بعد بالآخر اداکارہ نے وجہ بتا ہی دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email