مشکوک ٹرانزیکشن کا کیس، آصف زرداری 29 ستمبر کو فرد جرم کیلئے طلب

احتساب عدالت نے مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو 29 ستمبر کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی ہے، سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو اشتہاری قرار دے کر کیس الگ کردیا گیا، ان کا شناختی کارڈ بلاک اور جائیداد ضبطگی کی کارروائی بھی شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے فرنٹ مین کو احتساب عدالت نے بذریعہ اشتہار طلب کر رکھا تھا، عدالت نے مشتاق احمد کو 9 ستمبر تک پیش ہونے کی آخری مہلت دے رکھی تھی۔

واضح رہے کہ جمعرات کی سماعت کے تحریری حکمنامے میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

The post مشکوک ٹرانزیکشن کا کیس، آصف زرداری 29 ستمبر کو فرد جرم کیلئے طلب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email