پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کل ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین کا انتخاب کل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  پی سی بی نے پیر کے روز گورننگ باڈی اجلاس طلب کرلیا ہے جہاں کل  رمیز راجہ گورننگ باڈی سے ووٹ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کے چیئرمین کے عہدہ پر بلا مقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ رمیز راجہ کل دوپہر کو میڈیا سے بھی گفتگو بھی کرینگے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے پی سی بی کے نامزد چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کی تھی ، جس میں کھلاڑیوں  کی جانب سے شکوہ کیا گیا ہے کہ مقامی کوچز ہماری کمزوریاں ہمارے خلاف استعمال کرتے ہیں۔

ایک کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا خیال ہے کہ مقامی کوچز ہر زاویے سے چیزوں کو دیکھنے کی بجائے بہت جلد نتیجہ اخذ کرلیتے ہیں اور کھلاڑی ان کے ساتھ اپنے مسائل پر بات کرنے سے گریزاں ہوتے ہیں۔

کھلاڑیوں کی طرف سے اٹھائے گئے نکات میں سے ایک مقامی کوچز کا رویہ تھا اور خاص طور پر وہ کس قدر جلدی نتیجہ اخذ کرنے والے ہوتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا تھا کہ کھلاڑیوں کو لگتا ہے کہ مقامی کوچ ان کی کمزیوں کو ٹھیک کرنے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کی بجائے کمزوریوں کو ان کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔

The post پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کل ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email