ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوگا، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی گورنر ہاﺅس کراچی میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وفاقی حکومت کے صوبوں کے لئے ترقیاتی اقدامات سمیت اہمیت کے حامل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ملک کے معاشی و تجارتی حب کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئیے وفاقی حکومت اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ہر شعبے میں ترقی ہوئی ہے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوگا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی بہتری پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہے ہیں اور موجودہ حکومت عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

The post ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوگا، گورنر سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email