پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر خان کی سیکیورٹی کے ساتھ بحث

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ہمایوں اختر خان کی سیکیورٹی کے ساتھ بحث ہوگئی ہے۔

 ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ جب تک مجھے موبائل ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ملتی اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کروں گا ، میں ابھی الیکشن کمیشن کے حکام کے ساتھ بات کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ موبائل فون کی اجازت ملنے کے بعد ہی ہمایوں اختر خان نے ووٹ کاسٹ کیا ہے۔

یاد رہے کہ کہ آج ملک بھر کے 41 کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے،  41 کنٹونمنٹ بورڈز میں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 183 اورمسلم لیگ (ن) کے 144 جبکہ پاکستان  پیپلز پارٹی کے 113 امیدوار مدمقابل ہیں۔

یاد رہے کہ  پی ٹی آئی نے کراچی میں سب سے زیادہ 41 امیدوار میدان میں اتارے ہیں، کراچی میں پیپلز پارٹی 40، جماعت اسلامی 38 اور ایم کیو ایم کے 32 امیدوار ہیں۔

لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ میں 10، 10 وارڈز ہیں جبکہ 20 نشستوں پر 268 امیدوار مدمقابل ہیں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

The post پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر خان کی سیکیورٹی کے ساتھ بحث appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email