ملکہ شراوت نے اپنا نام بدلنے کی وجہ بتا کر سب کو حیران کر دیا

بالی ووڈ سمیت بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی بھارتی بولڈ اداکارہ ملکہ شراوت نے کہا ہے کہ انہوں نے والد کی جانب سے خاندان کا نام بدنام کرنے کے الزام کے بعد اپنا نام تبدیل کرلیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ملکہ شراوت  کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے فلموں میں آنے کا ارادہ کیا تھا تو والد نے کہا تھا کہ یہ فلموں میں جاکر خاندان کا نام بدنام کرے گی، میں اس سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے بتایاکہ ان کا اصلی نام ریما لامبا تھا، جو انہوں نے بدل کر ملکہ شراوت رکھ لیا تھا۔

بولڈ اداکارہ نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے والد سے کہہ دیا کہ آپ کیا مجھ سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے میں ہی آپ کے نام سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mallika Sherawat (@mallikasherawat)

ملکہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے والد سے کہا کہ آپ میرے والد ہیں، میں آپ کی عزت کرتی ہوں، آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، لیکن میں آگے زندگی میں اپنے نام کے ساتھ اپنی ماں کا نام استعمال کروں گی۔

انہوں نے کہاکہ ان کی والدہ کے نام کے ساتھ شادی سے قبل “شراوت” تھا تومیں نے فلمی دنیا میں قدم  رکھتے ہی اپنا نام تبدیل کر کے ملکہ شراوت رکھ لیا جو کہ آج تک میری پہچان ہے۔

اہلِ خانہ کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں ملکہ کا کہنا تھا کہ اتنے سال گزرنے کے ساتھ ساتھ رشتوں میں کڑواہٹ کم ہوگئی ہے۔ میں یہ نہیں کہوں گی کہ تعلقات بہت اچھے ہوگئے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سب میں نرمی آگئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mallika Sherawat (@mallikasherawat)

واضح رہے کہ ملکہ شراوت نے 2002 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تاہم انہیں شہرت 2004 کی ہارر رومانٹک فلم ’مرڈر‘ سے ملی، وہ اب تک 3 درجن سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں ملکہ شراوت نے 2016 میں چینی فلم میں بھی اداکاری کا لوہا منوایا تھا۔

ملکہ شراوت نے اپنے فلمی کیریئر میں متعدد آئٹم سانگس پر بھی شاندار پرفارمنس کی، ان کے مشہور گانوں میں ’جلیبی بائی، شالو کے ٹھمکے، لیلیٰ اور گاگھرا‘ شامل ہیں۔

The post ملکہ شراوت نے اپنا نام بدلنے کی وجہ بتا کر سب کو حیران کر دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email