اسلام آباد میں 50فیصد آبادی کی مکمل ویکسینیشن ہو گئی ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اورنیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 50فیصد آبادی کی مکمل ویکسینیشن ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اورنیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ اسلام آباد پاکستان کا پہلا شہر بن گیا ہے جس کی کم از کم 50 فیصد اہل آبادی (15 سال اور اس سے زیادہ) کی ویکسینیشن مکمل کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اورنیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے مزید لکھا ہے کہ اسلام آباد کی 71 فیصد اہل آبادی کو کم از کم 1 خوراک ملی ہے جبکہ دوسرے شہروں میں دوسری خوراک کا ایکسلریشن دیکھنے کی ضرورت ہے۔

 

The post اسلام آباد میں 50فیصد آبادی کی مکمل ویکسینیشن ہو گئی ہے، اسد عمر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email