عوام سے اپیل ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھرپور شرکت کریں، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھرپور شرکت کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھرپور شرکت کریں اور ووٹ کا حق استعمال کریں خاص کر ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنا ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کا مطلب یقینی خدمت اور مسائل سے نجات ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جھوٹے وعدوں اور دعووں کے بجائے خدمت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ دیں، ووٹ ایک امانت ہی نہیں، آپ کا ایک بہت اہم فیصلہ بھی ہے اور درست یا غلط فیصلے کے اثرات ہوتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ قوم سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کے حق کو استعمال کرے گی تاکہ عوامی مسائل حل ہوں۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں، کارکنان اور سپورٹرز کو ان کی محنت اور کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ پورے حوصلے اور جذبے سے میدان میں ڈٹ کر کھڑے ہوں، ان شااللہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

The post عوام سے اپیل ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھرپور شرکت کریں، شہباز شریف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email