حکومت نے ملک کو مہنگائی،بے روزگاری کے سوا کے کچھ نہیں دیا ہے،سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے  کہ حکومت نے ملک کو  مہنگائی،بے روزگاری کے سوا کے کچھ نہیں دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کےسینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنے جاری کردہ بیان  میں کہا ہے کہ  حکومت نے ملک پر قرضوں کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کےسینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک کو3 سال میں مہنگائی،بے روزگاری اور جھوٹ کے سوا کے کچھ نہیں دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کےسینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور لاقانونیت آسمان کو چھو رہی ہے، ملک میں مافیا  کو مسلط کر دیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے بارش اور گلیوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  لاہور کنٹونمنٹ اور والٹن کنٹونمنٹ  کی گلیاں پانی سے بھری پڑی ہیں اور بعض مقامات پر دو سے تین فٹ پانی کھڑا ہے، ووٹر کو گھر سے پولنگ سٹیشن تک جانے میں سخت دقت کا سامنا ہے، ہماری الیکن کمیشن سے استدعا ہے کہ پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا جائے۔

The post حکومت نے ملک کو مہنگائی،بے روزگاری کے سوا کے کچھ نہیں دیا ہے،سعد رفیق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email