فیصل سلطان نے عمر شریف کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ مشاورت کی ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فیصل سلطان نے عمر شریف صاحب کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ مشاورت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عمر شریف صاحب کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ مشاورت کی ہے اور آج اس مشاورت کا تسلسل جاری رہے گا۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میڈیکل ٹیم کیلئے اس کمزور صحت کی حالت میں چیلنج یہ ہے کہ سفر کو کیسے ممکن بنایا جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں علاج کیلئے تمام وسائل مہیا کیے جائیں گے۔

The post فیصل سلطان نے عمر شریف کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ مشاورت کی ہے، فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email