وزیراعظم سےقبل کسی حکمران نےبحری امورپرتوجہ نہیں دی تھی،علی زیدی

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سےقبل کسی حکمران نےبحری امورپرتوجہ نہیں دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود مولوی صاحب کی وجہ سے ملک کو بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ  ہماری حکومت نے ملک میں کچھ چیزیں اچھی کی ہیں جبکہ کچھ ہم نہیں کرسکے  اور ہم بہت کچھ ملک میں کرنے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سےقبل کسی نےبحری امورپرتوجہ نہیں دی تھی، وزیر اعظم عمران خان  نےبلیو اکانومی پرریسرچ کرکے توجہ دی ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی80 فیصد تجارت ریونیو پورٹ سےحاصل ہوتی ہے، ملک کی معیشت کا انحصار تجارت ریونیو پورٹ پر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دینا میں ساحل کی زمین سب سے زیادہ مہنگی ہوتی ہے لیکن ہمارے ہاں سارے ساحل پر قبضے ہیں۔

The post وزیراعظم سےقبل کسی حکمران نےبحری امورپرتوجہ نہیں دی تھی،علی زیدی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email