لاہور میں بارش کا تیسرا دن، نشیبی علاقے بارش کے پانی سے بھر گئے

صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے لاہورکے نشیبی علاقے بارش کا  پانی سے بھر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے شہر کی گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں میں بدل دیں ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور میں کچے مکانوں میں رہنے والوں نے رات جاگ کر گزاری ہے، روہی نالے کا بند ٹوٹنے سے پانی نے قریبی بستیوں کا رخ کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور کے شہریوں کو بارش کے پانی سے مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور کے علاقے لاری اڈہ، شادباغ، ہربنس پورہ، تاج پورہ میں ابھی تک بارش کا پانی جمع ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور میں ہونے والی بارشوں سے لیسکو کے 150 فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لیسکو کے فیڈرز ٹرپ ہونے کی وجہ سے لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور کے علاقے سبزہ زار، مرغزار، اقب ٹائون، ٹائون شپ اور دیگر علاقوں میں 24 گھنٹے سے بجلی بند ہے، اس کے علاوہ رانا ٹائون، امامیہ کالونی، شاہدرہ، مومن اباد، مدینہ کالونی میں بھی گزشتہ 20 گھنٹے سے بجلی بند ہے۔

اس ضمن میں لیسکو عملے کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس عملے کی کمی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

The post لاہور میں بارش کا تیسرا دن، نشیبی علاقے بارش کے پانی سے بھر گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email