شادی کے بعد منال مرحوم والد کی یاد میں جذباتی ہوگئیں

حال ہی میں اداکار احسن محسن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی خوبرو اداکارہ منال خان اپنی شادی کے بعد والد کی یاد میں جذباتی ہوگئیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریب  میں لی گئیں کچھ خوبصورت تصویریں شیئر کیں اور ساتھ ہی جذباتی انداز میں کیپشن میں لکھا کہ بابا! ہر چیز سے زیادہ آپ کو یاد کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان تصویروں میں منال خان کے ساتھ اُن کی والدہ، تینوں بھائی اور جڑواں بہن ایمن خان بھی موجود ہے۔

اداکارہ کی اس جذباتی پوسٹ پر اُن کے مداح بھی اُداس ہوگئے ہیں اور وہ پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے منال خان کو حوصلہ دے رہے ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں اداکار احسن محسن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی خوبرو اداکارہ منال خان نے شادی کے فوراً بعد ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام بھی تبدیل کردیا ہے۔

منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کا نام منال خان سے تبدیل کر کے منال احسن کردیا ہے۔

اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے نام تبدیل کرنے کی خبر تیزی سے سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر شیئر کی جارہی ہے جہاں صارفین اور شوبز انڈسٹری کی اس نئی جوڑی کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

یادرہے کہ گزشتہ  10 ستمبر بروز جمعے کو منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کی نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں اور خاندان کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

اداکارہ منال خان نے اپنی شادی کی تقریب میں خوبصورت سرخ رنگ کا عروسی لباس اوردیدہ زیب زیورات پہنے ہوئے تھے جبکہ احسن محسن نے اپنی زندگی کے اس یاد گار ترین دن  کے لئے ایک سیاہ رنگ کی خوبصورت شیروانی کا انتخاب کیا تھا۔

 

The post شادی کے بعد منال مرحوم والد کی یاد میں جذباتی ہوگئیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email