سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی جرمن کے سفیر سے ملاقات

سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگ سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگ سے ملاقات عادل ہاؤس ہیں ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگ سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر جاری ترقیاتی منصوبوں، حکومتی تین سالہ کارکردگی پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگ سے ملاقات میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگ نے کورونا وباء میں وفاقی حکومت کے بہترین اقدامات کو سراہا ہے۔

ملاقات میں سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے تعلقات 7 دہائیوں پر مشتمل ہیں۔

انھوں نے ملاقت میں کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں جرمنی کا کردار قابل تعریف ہے۔

سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگ سے ملاقات میں مزید کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے مابین دیرینہ تعلقات استوار ہیں۔

The post سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی جرمن کے سفیر سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email