ملتان: پولنگ کا عمل بند، خواتین پولنگ اسٹیشن پر غیرمتعلقہ افراد کے آنے پر ہاتھا پائی

ملتان میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر غیرمتعلقہ افراد کے آنے پر ہاتھا پائی ہوگئی جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن وارڈ نمبر 4 خواتین پولنگ اسٹیشن میں امیدواروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو باہر نکالا جارہا ہے، پولیس غیر متعلقہ مرد و خواتین کو باہر نکالنے میں مصروف ہے۔

خیال رہے کہ لڑائی جھگڑے کے 30 منٹ بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کروا دیا گیا ہے، تمام غیر متعلقہ افراد کو پولیس نے باہر نکال دیا ہے۔

واضح رہے کہ پولنگ کا عمل معمول کے مطابق شروع کروادیا گیا ہے۔

The post ملتان: پولنگ کا عمل بند، خواتین پولنگ اسٹیشن پر غیرمتعلقہ افراد کے آنے پر ہاتھا پائی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email