خیبرپختونخوا:فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائیاں،5 بیکری یونٹ سیل کردیئے گئے

خیبرپختونخوا میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائیاں5 بیکری یونٹ سیل کردیئے  گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی پشاور، مردان اور نوشہرہ میں کارروائیاں کی ہیں جس میں 5 بیکری یونٹ سیل کردیا گیا ہے۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بتایا ہے کہ پھندو روڈ پشاور پر مضر صحت چیپس اور سویٹس تیار کرنے والی فیکٹریوں پر چھاپا مارا گیا ہے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر دو چیپس فیکٹریاں اور ایک سویٹس یونٹ سیل کردیا ہے۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بتایا ہے کہ مردان میں بھی ناقص صفائی اور بوسیدہ انڈوں کے استعمال پر 5 بیکری یونٹ سیل کردیا گیا ہے، کارروائی میں درجنوں بوسیدہ انڈے اور تقریباً 500 کلو مضر صحت سویٹس ضبط کرلیا گیا ہے۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بتایا ہے کہ نوشہرہ میں مصالحہ جات کی تیاری میں استعمال ہونے والا 300 کلو زائد المعیاد فلیور برآمد کرلیا گیا ہے۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مزید بتایا ہے کہ مضر صحت اشیاء خوردنوش  تیار کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائینگے۔

The post خیبرپختونخوا:فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائیاں،5 بیکری یونٹ سیل کردیئے گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email