اداکارہ منال خان کا شادی کے بعد انسٹا پر نام تبدیل

گزشتہ شب اداکار احسن محسن کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی خوبرو اداکارہ منال خان نے شادی کے فوراً بعد ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام تبدیل کردیا۔

منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کا نام  منال خان  سے تبدیل کر کے منال احسن کردیا ہے۔

اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے نام تبدیل کرنے کی خبر تیزی سے سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر شیئر کی جارہی ہے جہاں صارفین شوبز انڈسٹری کی اس نئی جوڑی کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یعنی 10 ستمبر بروز جمعے کو منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کی نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں اور خاندان کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

اداکارہ منال خان نے اپنی شادی کی تقریب میں خوبصورت عروسی لباس اور زیورات پہنے ہوئے تھے جبکہ احسن محسن نے اپنے اس زندگی کے بڑے دن کے لئے ایک سیاہ رنگ کی خوبصورت شیروانی کا انتخاب کیا تھا۔

The post اداکارہ منال خان کا شادی کے بعد انسٹا پر نام تبدیل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email