کھاریاں،کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے سامان کی ترسیل جاری

کھاریاں میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے سامان کی ترسیل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کھا ریاں میں پولیس کی حفاظت میں پولنگ کا سامان وصول کرکے پولنگ اسٹیشنس کیطرف روانہ کر دیا گیا ہے، راؤ فہیم علی نے سامان پریذائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولنگ کل اتوار کو کھاریاں کینٹ کے 2 وارڈ میں ہوگی،انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، پولنگ 8 بجے شروع ہوگی اور شام 5 بجے تک جاری رہے  گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن 2 سیٹوں کیلئے 10 امیدوار میدان میں ہیں،وارڈ نمبر 1 اور وارڈ نمبر 2 میں 7 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

کھاریاں میں 19 پولنگ بوتھ میں مرد و خواتین اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے کھاریاں،وارڈ نمبر 1 میں 4 پولنگ اسٹیشن جبکہ وارڈ نمبر 2 میں 3 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وارڈ نمبر 1 کے ووٹروں کے لئے 11 پولنگ بوتھ اور وارڈ نمبر 2 کے ووٹروں کے لئے 9 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔

The post کھاریاں،کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے سامان کی ترسیل جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email