سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا وزارت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ

سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے  وزارت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل عبدالعلیم خان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جواب کا انتظار ہے ، استعفیٰ ذاتی مصروفیات کی بنیاد پر دیا گیا۔

واضح رہے کہ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کابینہ اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہو رہے تھے۔

The post سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا وزارت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email