آئی فون کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے کونسے اقدامات کرنے چاہیئے؟

اسمارٹ فون صارفین کے برعکس آئی فون صارفین اپنے فون کی وجہ سے خاصے پریشان اور مشکل میں نظر آتے ہیں۔

کیونکہ آئی فون صارفین کا سسٹم اسمارٹ فون سے خاصہ مختلف اور قابل غور ہوتا ہے اور کوئی چیز غلط ہوجائے تو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 ایسا ہی ایک مسئلہ آئی فون صارفین کے موبائل اسپیڈ کا ہے کہ آئی فون کی رفتار  استعمال کے کچھ ہی عرصے بعد بہت متاثر ہونے لگتی ہے۔

اسکی کیا وجوہات ہیں اور  اسکے لئے کیا کرنا چاہیئے یہ آج اس ٓارٹیکل میں جاننے گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی فون کی رفتار براﺅزر میں جمع شدہ کیش فائلز کی وجہ سے بھی کم ہو جاتی ہے لہٰذا اپنے آئی فون میں موجود تمام براﺅزرز کے کیش ڈیلیٹ کر دیں۔

اگر آپ سفاری براﺅزر استعمال کر رہے ہیں تو اس کے کیش ڈیلیٹ کرنے کے لیے سفاری سیٹنگز میں جا کر پرائیویسی اینڈ سکیورٹی سیکشن میں موجود’کلیئر ہسٹری اینڈ ویب سائٹ ڈیٹا‘ کے آپشن پر کلک کریں اور یہاں ایکٹیویٹ کا بٹن دبا دیں۔

اس کے بعد کنفرم کرنے کے لیے اسے دوبارہ دبائیں، اس طرح آپ کے سفاری براﺅزر کے کیش ڈیلیٹ ہو جائیں گے۔

کروم براﺅزر میں مینیو کی آئیکن پر کلک کریں۔ یہاں سے ہسٹری میں جا کر ’کلیئر براﺅزنگ ڈیٹا‘ پر کلک کریں۔ یہاں آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ آپ کیا ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں۔

یہاں آپ کو کیش امیجز اینڈ فائلز کے باکس کو چیک کرنا ہوگا تاہم آپ چاہیں تو کوکیز اور سائٹ ڈیٹا وغیرہ بھی یہاں سے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

آپ کو خود اندازہ ہوجائے گا کہ براﺅز کیش ڈیلیٹ کرنے کے بعد آپ کے آئی فون کی سپیڈ میں واضح فرق آیا ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ یہ طریقے صرف آئی فون ہی نہیں بلکہ اینڈرائیڈ فونز کی رفتار بھی بہتر بنا سکتا ہے۔

The post آئی فون کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے کونسے اقدامات کرنے چاہیئے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email