ملک میں کمزور کی نہیں بلکہ چند خاندانوں کی بادشاہت ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں کمزور کی نہیں بلکہ چند خاندانوں کی بادشاہت ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دورہ کیا  جہاں انہوں نے سید فیروز شاہ کی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت بھی کی امیر، جماعت اسلامی سراج الحق کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں کمزور کی نہیں بلکہ چند خاندانوں کی بادشاہت ہے جبکہ یہ خاندان نسل در نسل مسلط چلے آرہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حسین سے محبت کا دعوی کرنے والے آمروں کا ساتھ دیتے ہیں جبکہ ایسٹ انڈیا کمپنی کا ساتھ دینے والے آج بھی قابض ہیں ۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ لوگوں کو مجبور کرتے ہیں کہ انہیں ووٹ دیں ان کا ساتھ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مارشلا ہو یا جمہوریت یہ ہی حکومت پر قابض ہوتے ہیں جبکہ ان راجوں اور مہاراجوں نے ملک کا کباڑا کردیا ہے ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک ان کی وجہ سے ماضی میں تقسیم ہوا ہے جبکہ ان خاندانوں کی وجہ سے ہم آج تک ایک قوم نہیں بن سکے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ان کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر تباہ ہوا،یہ نظریاتی دہشت گرد ہیں انہوں نے نئی نسل کو تباہ کردیا ہے ۔

 ان کا کہنا تھا کہ حسینت یہ ہی ہے کہ جمہور کی حکومت قائم ہو جبکہ حسینت یہی ہے کہ کرپشن کا خاتمہ اور عدل انصاف کی حکمرانی ہو۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ مظلوم کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں ہے جبکہ ہرکوئی ظالم کے ساتھ کھڑا ہے۔

The post ملک میں کمزور کی نہیں بلکہ چند خاندانوں کی بادشاہت ہے، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email