کورونا کی وجہ سے بار بار امتحانات ملتوی کرنے پڑ رہے ہیں، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے بار بار امتحانات ملتوی کرنے پڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی ہمت کر کے بچوں کے امتحان لیے ہیں، پریشر تھا کہ امتحان سے کہیں کورونا نہ پھیل جائے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ 3 سے 4 چینلز چلیں جہاں بچوں کو تعلیم ملے۔

شفقت محمود نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی آکر بہت خوشی ہوتی ہے، ڈاکٹر عبدالقیوم کی کاوشیں یونیورسٹی داخل ہوتے ہی نظر آتی ہیں، ستر کی دھائی میں بننے والی یونیورسٹی ڈسٹنس لرننگ کی بانی تھی، بہت خوشی ہے کہ یونیورسٹی کے نظام کو ٹرانسفارم کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے مزید کہا کہ اوپن یونیورسٹی اچھے سے ڈیجیٹلائز ہوئی ہے، میں چاہتا ہوں کہ یہ باقی جامعات کو بھی سروسز دیں۔

The post کورونا کی وجہ سے بار بار امتحانات ملتوی کرنے پڑ رہے ہیں، شفقت محمود appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email