ملتان: ضلعی انتظامیہ نے نجی ہسپتالوں میں اضافی بیڈز مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا

ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے نجی ہسپتالوں میں اضافی بیڈز مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے  کورونا کے پیش نظر نجی ہسپتالوں میں اضافی بیڈز مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملتان کے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے نجی ہسپتالوں میں پیرا میڈیکل سٹاف اور وینٹی لیٹرز بھی مختص کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملتان کے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی صدارت میں محکمہ صحت کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور نجی ہسپتالوں کے منتظمین شریک کی ہے۔

اجلاس میں ملتان کے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ضلع ملتان کورونا وباء کے حوالے سے 11 حساس اضلاع میں شامل ہے،ہم تمام ہسپتالوں کو بلاامتیاز آکسیجن کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

ملتان کے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا اجلاس میں کہنا ہے کہ نشتر ہسپتال میں 4 سو سے زائد بیڈز کورونا مریضوں کیلئے مختص ہیں، نجی ہسپتالوں کی خدمات کے حصول کا مقصد ہنگامی حالات کیلئے تیار رہنا ہے۔

ملتان کے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے اجلاس میں مزید کہا ہے کہ شہری زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کرواکر قومی ذمہ داری ادا کریں۔

The post ملتان: ضلعی انتظامیہ نے نجی ہسپتالوں میں اضافی بیڈز مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email