قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا جہاں سیکریٹری ہاکی فیڈریشن اصف باجوہ کا کہنا تھا کہ اب اسکول ہاکی نہیں ہو رہی اس کے لئے قانون سازی ہونی چاہیے ۔

سیکریٹری ہاکی فیڈریشن اصف باجوہ کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں سات ارب سالانہ دیے جائیں تو ہم زمباوے سے نہیں ہاریں گے ۔

سیکریٹری ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پیسے نا دے خود خرچ کرے ۔

سیکریٹری ہاکی فیڈریشن اصف باجوہ کا کہنا تھا کہ 2014 تک پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حسابات کا آڈٹ کبھی نہیں ہوا جبکہ اب ہمارا آڈٹ ریگولر ہو رہا ہے ۔

 اصف باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم دس ہزار ڈالر سالانہ فیس بجھواتے ہیں جبکہ ہمیں فارن فنڈنگ کبھی نہیں ہوتی  ہے۔

سیکریٹری ہاکی فیڈریشن اصف باجوہ کا کہنا تھا کہ اب ریسورس ڈسٹریبیوشن فارمولا تبدیل ہو گیا ہے ۔

سیکریٹری ہاکی فیڈریشن کا مزید کہنا تھا کہ ہم باقی ملکوں کی طرح کھیلوں پر خرچ نہیں کر رہے ۔

سئیکریٹری آئی پی سی کا اجلاس میں کہنا تھا کہ 2009 کے بعد سپورٹس اب صوبوں کو منتقل ہو گیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پی آئی اے سمیت ادارے سپورٹس پر خرچ کرتے تھے لیکن اب ادارے کھیلوں کو سپورٹ نہیں کرتے ہیں۔

سئیکریٹری آئی پی سی کا مزید کہنا تھا کہ نئی سپورٹس پالیسی میں صوبوں کے ساتھ کھیل چلا رہے ہیں ۔

The post قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email