پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، قومی ٹیم آج اپنا پہلا پریکٹس سیشن کرے گی

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز ، پاکستانی کرکٹ ٹیم آج اپنا پہلا پریکٹس سیشن پنڈی اسٹیڈیم میں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم شام 4:30 بجے سے 7:30 تک پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم چارٹر طیارے کے زریعے کل اسلام آباد پہنچیں گے ، مہمان ٹیم ہوٹل میں کی جانے والی آرائیول کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے منفی آنے اور ایک روز روم آئسولیشن میں گزرے گی۔

کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے منفی آنے پر مہمان ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ کو 13 ستمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔

The post پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، قومی ٹیم آج اپنا پہلا پریکٹس سیشن کرے گی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email