پی سی بی نے کرکٹ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا

پی سی بی اور ایچیسن کالج نے کرکٹ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے بتایا ہے کہ پاتھ ویز ایونٹ کا حصہ بننے والے تین باصلاحیت اور مستحق کھلاڑیوں کو ہر سال کرکٹ اسکالرشپ سے نوازا جائے گا۔

پی سی بی نے بتایا ہے کہ ایچیسن کالج ان نوجوان کھلاڑیوں کو ساتویں سے نویں جماعت میں داخلہ دے گا، یہ نوجوان کھلاڑی اعلیٰ معیار کی تعلیم حاصل کرنے کے علاوہ  مختلف سطح  پر ایچیسن کالج کی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی بھی کریں گے، نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر ان  نوجوانوں کی کرکٹ کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ پی سی بی اور ایچیسن کالج کرکٹ اسکالرشپ ایک شاندار پروگرام ہے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ  اس پروگرام کا مقصد مستقبل کےلیے باصلاحیت کرکٹرز تیار کرنا اور انہیں  کرکٹ کے ممکنہ لیڈر بنانا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ احمد حسین ، اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ علی حسنین اور پشاور سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ عثمان خان کو یہ اسکالرشپ دیا گیا ہے، احمد حسنین نے انڈر 13 اور 16 مقابلوں میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے بالترتیب 283 اور 100 رنز بنائے تھے اس دوران انہوں نے بالترتیب 11 اور 8 وکٹیں بھی حاصل کیں، علی حسنین نے سدرن پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے انڈر 13 ایونٹ میں 274 رنز بنائے تھے جبکہ عثمان خان نے خیبرپختونخوا انڈر 13 کی طرف سے کھیلتے ہوئے 172 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 5 وکٹیں بھی حاصل کی تھی۔

The post پی سی بی نے کرکٹ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email