محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کبھی بھی آسان حریف نہیں رہا ہے، ٹام بلینڈل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین ٹام بلینڈل کا کہنا ہے کہ محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کبھی بھی آسان حریف نہیں رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹام بلینڈل، ڈگ بریسویل اور بلیئر ٹکنر پہلی مرتبہ دورہ پاکستان کے لیے پرجوش ہیں اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا ، سنا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے، جہاں کرکٹ کھیلنے کے منتظر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایک طویل عرصہ اپنی ہوم کرکٹ بیرون ملک کھیلی جو بہت افسوسناک تھا تاہم اب انہیں ایک مرتبہ پھر اپنے ہوم گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے جو بہت خوش آئند ہے۔

ٹام بلینڈل کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم فی الحال خالی اسٹیڈیمز میں میچز کھیل رہی ہے تاہم انہیں خوشی ہے کہ پاکستان میں وہ فینز کی موجودگی میں کرکٹ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 18 سال بعد  پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، جہاں شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے تو وہیں مہمان اسکواڈ میں شامل کھلاڑی بھی پہلی مرتبہ پاکستانی سرزمین پر کرکٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اب 3 ون ڈے  اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزپر مشتمل سیریز کھیلنے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے 3  میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے،  5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 25 ستمبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوں گے۔

The post محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کبھی بھی آسان حریف نہیں رہا ہے، ٹام بلینڈل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email