اوگرا ٹیم کی بہاولپور کے مختلف پیٹرول پمپ پر کارروائیاں

چیئرمین اوگرا کی ہدایات پر اوگرا ٹیم  بہاولپور کے مختلف پیٹرول پمپ پر کارروائیاں کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپورمیں چیئرمین اوگرا کی ہدایات پر ریجن بھر کے مختلف پیٹرول پمپس کی چیکنگ کی گئی ہے۔

اس ضمن میں ڈائریکٹر اوگرا محمد اقبال کا کہنا ہے کہ بہاولپور میں درجنوں پیٹرول پمپس پر پیٹرول کے پیمانہ کم پائے گئےہیں۔

ڈائریکٹر اوگرا محمد اقبال نے کہا ہے کہ بہاولپور میں پیٹرول کی کوالٹی، مقدار اور قیمت کی چیکنگ کیلئے نمونہ جات اکھٹے کیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر اوگرا محمد اقبال کا کہنا ہے کہ بہاولپور کی  لیبارٹری سے کوالٹی غیر معیاری ہونے پر پیٹرول پمپ سیل کیئے جائیں گے۔

ڈائریکٹر اوگرا محمد اقبال نے مزید کہا ہے کہ بہاولپور میں پیمانہ کم ہونے پیٹرول پمپ مالکان کو بھاری جرمانے عائد کیے جائینگے۔

واضح رہے کہ اوگرا بہاولپور  میں وزیر اعظم عمران کی ہدایت پر متحرک ضلع کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپ کی چیکینگ کر رہی ہے  اور معیار مقدار اور پرائس کنٹرول کا جائزہ لے رہی ہے۔

The post اوگرا ٹیم کی بہاولپور کے مختلف پیٹرول پمپ پر کارروائیاں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email